بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں بجلی سستی ہونے کی نوید سنا دی گئی، انتہائی اہم فیصلے

datetime 19  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) قائمہ کمیٹی برائے توانائی نے کہا ہے کہ کانٹیکٹ سٹرکچر کو تبدیل کرنے سے بجلی سستی ہوگی اور آنے والے سالوں میں سرکلر ڈیٹ میں بھی نمایاں کمی واقع ہوگی۔ جمعہ کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان ، وفاقی وزیر برائے

اطلاعات و نشریات شبلی فراز ، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید ، وزیر برائے بحری امور علی زیدی ، ایس اے پی ایم ندیم بابر ، شہزاد قاسم اور ڈویڑنوں کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی ۔توانائی کی قائمہ کمیٹی نے آر ایل این جی پلانٹس کی پی پی اے اور جی ایس اے میں کم سے کم 66 فیصد ٹیک ہا پے کی چھوٹ کیلئے پاور ڈویژن کی تجویز اور پاور سیکٹر کے سالانہ پروڈکشن پلان کی بنیاد پر فائن گیس کے عزم کو حتمی شکل دینے پر تبادلہ خیال کیا۔قائمہ کمیٹی کے مطابق گزشتہ حکومت نے بغیر کسی مطالبہ کے مہنگے ایل این جی درآمدی معاہدوں پر دستخط کیے۔ قائمہ کمیٹی کے مطابق کانٹیکٹ سٹرکچر کو تبدیل کرنے سے نہ صرف بجلی سستی ہوگی بلکہ آنے والے سالوں میں سرکلر ڈیٹ میں بھی نمایاں کمی واقع ہوگی، جنوری 2022 سے جی ایس اے کے تحت ٹیک یا پے کا 66 فیصد ہٹا دیا جائے گا اور گیس کمپنیاں مارکیٹنگ اور اضافی گیس دوسرے صارفین کو فروخت کریں گی۔ قائمہ کمیٹی کے مطابق پٹرولیم ڈویژن گیس کے شعبے پر لاگت کے اثرات کو کم کرنے اور ذمہ داریوں کی تشکیل سے بچنے کے لئے تمام تخفیفی اقدامات کرے گا، اگر ضرورت پڑے گی تو حکومت عوامی طور پر درج کمپنیوں/ منظور شدہ کمپنیوں کے لئے محصولات میں کمی کے لئے مالی اعانت فراہم کرے گی۔ اسد عمر نے کہاکہ حکومت کے اس اقدام سے توانائی کے شعبے کی مجموعی کارکردگی بہتر ہو گی ، بجلی

اور گیس کی پائیدار اور سستی فراہمی ملک کی مجموعی معاشی و اقتصادی ترقی کا سنگ بنیاد ہے اور اس سلسلے میں متعدد اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…