اسلام آباد (آن لائن) ایف بی آر نے 2018 میں ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس تفصیلات جاری کردیں ۔ جنکے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے 2 لاکھ 82 ہزار 449 روپے ٹیکس دیا۔بلاول بھٹو زرادری نے 2 لاکھ 94 ہزار 117 روپے ٹیکس دیا ۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے 97 لاکھ 30 ہزار 545 روپے ٹیکس دیا ۔آصف زرادری نے 28 لاکھ 91 ہزار 455 روپے ٹیکس دیا ۔
حماد اظہر نے 22 ہزار 445 روپے ٹیکس دیا ہے اور ایسوسی ایشن آف پرسن کے تحت 5 کروڑ 94 لاکھ سے زائد ٹیکس دیا ۔شاہ محمود قریشی 1 لاکھ 83 ہزار 900 روپے ٹیکس دیا ۔حمزہ شہباز نے 87 لاکھ 5 ہزار 368 روپے ٹیکس دیا ۔سراج الحق نے 2 لاکھ 16 ہزار 800 روپے ٹیکس دیا ۔وزیر اطلاعات شبلی فراز نے 3 لاکھ 67 ہزار 460 روپے ٹیکس دیا ۔محمد اعظم خان سواتی نے 5 لاکھ 90 ہزار 916 روپے ٹیکس دیا ۔چوہدری تنویر احمد خان 32 لاکھ 38 ہزار 733 روپے ٹیکس دیا ۔وزیر دفاع پرویز خٹک نے 18 لاکھ 26 ہزار 899 روپے ٹیکس دیا ۔وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے 53 لاکھ 46 ہزار 342 روپے ٹیکس دیا ۔شیخ رشید احمد نے 5 لاکھ 79 ہزار اور 11 روپے ٹیکس دیا ۔غلام سرور خان نے 10 لاکھ 46 ہزار 669 روپے ٹیکس دیا ۔سابق وزیر صحت سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عامر محمود کیانی نے زیرو ٹیکس دیا ہے۔ مراد سعید نے 3 لاکھ 74 ہزار 728 ٹیکس دیا ہے ۔وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل ووڈا نے 2018 میں زیرو ٹیکس دیا۔وفاقی وزیر میری ٹائم علی زیدی نے 8 لاکھ 96 ہزار 191 روپے ٹیکس دیا ۔فواہد چوہدری نے 16 لاکھ 98 ہزار 651 ٹیکس دیا ۔رانا ثنائ� اللہ خان نے 13 لاکھ 88 ہزار 75 روپے ٹیکس دیا سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 24 کروڑ 13 لاکھ 29 ہزار 362 روپے ٹیکس دیا ۔خواجہ رفیق نے 29 لاکھ 49 ہزار 200 روپے ٹیکس دیا ۔سابق وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے 3 لاکھ 86 ہزار 751 روپے ٹیکس دیا ۔پی ایم ایل این کے احسن اقبال نے 3 لاکھ 67 ہزار 100 روپے ٹیکس دیا ۔سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے 43 لاکھ 71 ہزار 129 روپے ٹیکس دیا ۔چوہدری سالک حسین نے 4 لاکھ 97 ہزار روپے ٹیکس دیا ۔مونس اعلیٰ نے 51 لاکھ 68 ہزار 918 روپے ٹیکس دیا ۔اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز اعلیٰ نے 20 لاکھ 71 ہزار 196 روپے ٹیکس دیا۔