لاہور( آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہاہے کہ میں نے دو بھائی کورونا کے ہاتھوں کھودیئے، پتہ ہے ہسپتالوں میں کیا ہوتا ہے، اپنے ہی ملک میں علاج کراں گا تو خرابیوں کا پتہ چلے گا۔وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے لاہورچیمبر آف کامرس میں پاسپورٹ آفس کے ڈیسک کا افتتاح کردیا،
پاسپورٹ آفس سے 29 ہزار ممبر کی فیملیز کو سروس ملے گی ۔وفاقی وزیر داخلہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپنے لئے تو سب کام کرتے ہیں مزہ تب ہے جب دوسروں کیلئے کام کیا جائے ، آدمی بڑا اپنے کاموں سے ہوتا ہے، پیسے سے نہیں ۔انہوں نے کہاکہ میں نے دو بھائی کورونا کے ہاتھوں کھودیئے، پتہ ہے ہسپتالوں میں کیا ہوتا ہے، اپنے ہی ملک میں علاج کراں گا تو خرابیوں کا پتہ چلے گا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ شوگر مافیا نے کرشنگ نہیں کرنی، گنا باہر سوکھنے کیلئے چھوڑ دیں گے ، شوگر ملز والے مافیا ہیں ، ہاتھ ڈالیں تو ری ایکٹ کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم 60فیصد وقت معیشت میں بہتری لانے کیلئے صرف کرتے ہیں،ٹیکس کے حوالے سے ہمیں 2چیلنجز کا سامناہے ،ایک مسئلہ انکم ٹیکس دینے اور دوسرا کولیکشن بہتر ہونے کا ہے ۔ اعجاز شاہ نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ صنعتیں پیداکرنے کیلئے کوشش کررہے ہیں ،صنعتیں لگانے سے روزگار میں اضافہ ہوگا،انہوں نے کہاکہ غیر ملکی سرمایہ کاری تب ہوگی جب مقامی سرمایہ کاری کی جائے گی،ملک میں مہنگائی ہو گی تو ترقی نہیں ہو گی۔