پاکستان نے چھکا لگا کر کورونا کو شکست دی،برطانیہ سمیت تمام دنیا پاکستان سے سیکھے،برطانوی ہائی کمشنرکا دنیا کو خصوصی پیغام

18  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن)برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ پاکستان نے چھکا لگا کر کورونا کو شکست دی،برطانیہ سمیت تمام دنیا پاکستان سے سیکھے،انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لئے پُرامید ہوں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے

ہوئے پاکستان میں تعینات برطانوی سفیر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ پاکستان نے چھکا لگا کر کورونا کو شکست دی ہے۔کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کا زبردست کردار رہا ہے۔پاکستان کورونا وباء سے بہت اچھے طریقے سے نمٹا،اب معیشت میں بہتری آرہی ہے،برطانیہ سمیت دیگر ممالک کو کورونا کے متعلق پاکستان سے سیکھنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے کورونا وباء کے دوران پاکستان کا ساتھ دیا،اچھا دوست مشکل وقت میں ساتھ نہیں چھوڑتا۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ انہوں نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ کیا ہے،این سی او سی نے کورونا کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پُرامید ہوں کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان آئے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…