بہاولپور (این این آئی)بہاولپور میں بے آبرو ہونے کے بعد مقدمہ درج نہ ہونے پر متاثرہ لڑکی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقامی ایس ایچ او کو بھی معطل کردیا ہے۔بے آبرو ہونے کے بعد اپنی
زندگی کا خاتمہ کرنے والی لڑکی کے والد نے الزام لگایا کہ اس کی بیٹی کی گزشتہ روز ایک ملزم نے عصمت دری کی تھی، مقدمے کے لیے وہ تھانے کے چکر لگاتی رہی تاہم پولیس نے کارروائی نہیں کی، جس پر دلبرداشتہ ہوکر اس نے اپنی جان لے لی۔