لاہور( این این آئی )فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے جعلی دستاویزات پر غیر ملکیوں کو ویزے جاری کرنے کا ریکارڈ حاصل کر لیا ،وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر)اعجاز شاہ کے حکم پر ایف آئی اے نے غیر ملکیوں کو جعلی ویزے جاری کرنے
کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اس معاملے پر پاسپورٹ آفس کے کچھ افسران کے خلاف ہونے والی پہلی تحقیقاتی رپورٹ بھی حاصل کی گئی جبکہ تحقیقات پاسپورٹ آفس کے عملہ کے خلاف بھی تحقیقات کی گئیں۔تحقیقات کی روشنی میں 600 کے قریب غیر ملکیوں کو جعلی دستاویزات پر ویزے جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ لاہور پاسپورٹ آفس کا کہنا ہے کہ ویزے وزارت داخلہ کے افسروں کی ہدایت پر ویزے دئیے جاتے تھے۔اس سے پہلے وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر)اعجاز شاہ نے پہلی فیکٹ اینڈ فائنڈنگ رپورٹ کو مسترد کر دیا تھا۔