اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

ہمیں پتہ ہے لاہور موٹر وے کیس کا مرکزی ملزم عابد علی اس وقت کہاں ہے؟ وزیر اطلاعات پنجاب کا دعویٰ

datetime 16  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ موٹر وے سانحہ کا مرکزی ملزم کہاں پر موجود ہے، عابد علی کو ایک دو روز میں گرفتار کر لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ متاثرہ خاتون ڈسٹرب تھی اس لئے تفتیش میں حصہ نہیں لیا۔ واقعہ کے بعد 72 گھنٹے میں پولیس نے موثر کارروائی کی ہے، فیاض الحسن چوہان نے

ملزم عابد علی کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تمہارے لئے بہتر یہی ہے کہ تم خود گرفتاری دے دو۔ تم بھاگ نہیں سکتے، پاسپورٹ تمہارا نہیں بنا ہوا، مجھے پتہ ہے میں اس وقت ایکسپوز نہیں کرنا چاہتا کہ وہ کس ڈسٹرکٹ میں ہے۔ پولیس انشاء اللہ تمہیں ڈھونڈ لے گی، تمہاری بہتری اسی میں ہے کہ تم گرفتاری دے دو۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ ایک آدھ دن میں وہ گرفتار ہوجائے گا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…