اسلام آباد(آن لائن)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کورونا کے ایس او پیز کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی کی گئی۔اجلاس کے دوران ممبران نے سوشل فاصلہ کے برعکس ایک دوسرے کے ساتھ ملکر بیٹھے اور کورونا ایس او پی کے تحت 6فٹ کا فاصلہ کی بجائے ممبران ایک دوسرے کے ساتھ جڑ کر بیٹھے۔وزیراعظم عمران خان نے خود بھی
کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی کی اور ممبران کے ساتھ جڑ کر بیٹھے رہے۔حکومت نے کورونا کے ایس او پیز وضع تھے جس کی خلاف ورزی کے ریکارڈ مشترکہ اجلاس کے دوران توڑے گئے ہیں،حکومت نے سکول کے بچوں کو کورونا ایس او پی پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ممبران پارلیمنٹ نے اس کی خلاف ورزی کی ہے۔