اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

سلمان شہباز اور ہارون یوسف کی گرفتاری کا حکم جاری

datetime 16  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) احتساب عدالت نے شہباز شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں سلمان شہباز اور ہارون یوسف کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔احتساب عدالت نے شہباز شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس

کا گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا، احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔عدالت نے سلمان شہباز اور ہارون یوسف کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے وزارت خارجہ سے دونوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر رپورٹ طلب کر لی۔تحریری حکم کے مطابق نصرت شہباز اور رابعہ عمران کو طلبی کے نوٹس بھجوائے گئے، تعمیل کنندہ کی رپورٹ کے مطابق دونوں خواتین بیرون ملک فرار ہو گئی ہیں، عدالت نصرت شہباز اور رابعہ عمران کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتی ہے۔حکم نامے میں کہا گیا کہ جویریہ علی کے مطابق حمزہ شہباز سے کورونا کے دوران جیل میں ملاقات کی، جس کے بعد انہوں نے کورونا ٹیسٹ کے لیے سمپل لیبارٹری بھیج دیا ہے۔ حاضری معافی کی ایک دن کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ جیل ڈاکٹر امجد علی کے مطابق حمزہ شہباز کو کرونا وائرس ہوچکا ہے۔ کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…