اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سمن آباد میں مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر قانون و ممبر قومی اسمبلی رانا ثنا ء اللہ کے ڈیرے کیخلاف انتظامیہ نے آپریشن کیا، تجاوزات مسمار کردی گئیں ، کوریا والا پل پرواقع لیگی رہنما رانا ثنا ء اللہ خان کے ڈیرے کے سامنے تجاوزات کے خاتمے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے ہیوی مشینری کے
ساتھ آپریشن کیا اور ڈیرے کے سامنے گرین بیلٹ کی جگہ پر غیر قانونی طور پر تعمیر کردہ ٹف ٹائل کو اکھاڑ دیا جبکہ ہیوی مشینری کی مدد سے آہنی جنگلوں سمیت بختہ تجاوزات بھی مسمار کر دی گئیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری کا کہنا تھا کہ سرکاری کی جگہ پر کسی کو بھی قبضہ جمانے کا اختیار نہیں دیا جائے گا ۔