ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

شہبازشریف نے دروغ گوئی، کم عقلی اور بے سروپا بیان سے قوم کو مایوس کیا فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن لیڈر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے  قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف سے مستعفی ہونیکا مطالبہ کر دیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان  نے کہا کہ   زیادتی کیس پر شہباز شریف کو مثبت موقف کے ذریعے قوم کی

نمائندگی کرنی چاہیے تھی۔انہوں نے کہا کہ قائدِ حزبِ اختلاف نے اپنی دروغ گوئی، کم عقلی اور بے سروپا بیان سے قوم کو مایوس کیا ہے، لاہور سیالکوٹ موٹر وے کا جھوٹا کریڈٹ لینے پر شہباز شریف کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔فیاض چوہان نے کہا کہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے پرویز الہٰی کی وزارتِ اعلیٰ کے دوران شروع کی گئی، فرانزک سائنس لیبارٹری کی داغ بیل بھی 2007ئ  میں چوہدری پرویز الہٰی نے ڈالی۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف اپنے بیان کی وجہ سے سی سی پی او لاہور کی پوزیشن پر کھڑے ہیں، اپنے تمسخرانہ بیان سے شہباز شریف نے متاثرہ خاندان اور پوری قوم کا دل دکھایا۔ فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ میرا مطالبہ ہے کہ شہباز شریف استعفیٰ دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…