اسلام آباد (این این آئی)سینٹ کمیٹی برائے داخلہ نے سی سی پی او لاہور کو طلب کر لیا۔ منگل کو سینیٹر رحمن ملک نے کہاکہ سی سی پی او 21ستمبر کو طلب کیا ہے،خاتون زیادتی کیس کی رپورٹ بھی مانگ لی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایسے واقعات کے
فیصلے تین ماہ کے اندر اندر ہونے چائیے۔ سینٹر رانا مقبول نے کہاکہ جب تک ججز کے حوالے سے پارلیمنٹ قانون سازی نہیں کرے گی اس وقت مسائل رہیں گے۔ سینیٹررحمن لک نے کہاکہ انسداد دہشت گردی قانون میں سات دن میں فیصلہ کرنا ہوتا ہے مگر ایسا نہیں ہوتا۔