ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

دنیا کے مختلف ممالک میں خواتین کی بے حرمتی کرنے والوں کو کیا خوفناک سزا دی جاتی ہے؟

datetime 15  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے آبروریزی کے مجرموں کی مردانگی صلاحیت ختم کرنے کے لیے قانون لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عصمت دری کے مجرموں کی مردانگی صلاحیت ختم کرنے کے لیے قانون لانے کی منظوری دیدی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد قانونی ٹیم نے بل کے مسودے پر کام شروع کردیا ہے،بل میں عصمت دری کے مجرموں کو نامرد بنانے کی سزا تجویز کی جائے۔تفصیلات کے مطابق تین ممالک ایسے ہیں جہاں خواتین اور لڑکیوں کیساتھ آبروریزی کے مرتکب ملزمان کو نامرد کر نے کی سزا دی جا تی ہے ۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک ٹیلی وژن انٹرویو میں خواتین کی بے حرمتی کر نے والوں کو نا مرد کردینے کی سزا کے حق میں بات کی ۔یہ عمل جراحی کے ذریعہ انجام دیا جا سکتا ہے ۔ تین ممالک میں زیادتی کے مجرمان کو نامرد کر دینے کی سزا رائج ہے ۔ ان میں انڈونیشیا ، چیک جمہوریہ اور یوکرائن شامل ہیں ۔اس حوالے سے انڈونیشی پارلیمنٹ نے اکتوبر 2016 میں قانون منظور کیا ۔ایسی سزا پا نے والے ایک شخص کا کہنا ہے کہ وہ نامرد بنائے جا نے سے زیادہ قید کے دورانیہ میں اضافے یا سزائے موت کو ترجیح دے گا ۔ چیک جمہوریہ میں تو یہ قانون 1966 میں منظور ہوا ۔85 مجرموں کو نا مرد کیا گیا ۔یوکرائن میں آبرو ریزی کے مجرموں کو نا مرد کر نے کی سزا کا قانون جولائی 2019 میں منظور ہوا ۔حال ہی میں ایسا ہی قانون نائجیریا میں بھی منظور ہوا ،تاہم اس قانون کی توثیق ہونا ابھی باقی ہے ۔ سعودی عرب میںآبرو ریزی کے مرتکب مجرموں کو کوڑے مارنے کی سزا دی جا تی ہے ۔ تاہم گزشتہ اپریل میں یہ سزا ختم کر دی گئی ۔ عام طور پر سعودی عرب میںآبروریزی کے مجرموں کو سر عام سر قلم کئے جا نے کی سزا دی جاتی ہے ۔فرانس میں یہ،سزا پندرہ سال قید ہے جس میں تیس سال تک کی توسیع یا عمر قید بھی ہو سکتی ہے ۔ چین میںبے حرمتی کی سزا موت دی جاتی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…