لاہور( این این آئی)احتساب عدالت نے ایڈن ہائوسنگ سوسائٹی سکینڈل میں تمام ملزمان کی جائیدادوں کو قرق کرنے کا حکم دیدیا ۔احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے سماعت کی ۔ ایڈن ہائوسنگ مالکان میں ڈاکٹر امجد، مرتضی امجد، مصطفی امجد اور انجم امجد مبینہ مرکزی ملزمان نامزد ہیں ۔ نیب ریفرنس کے مطابق ایڈن ہائوسنگ سوسائٹی میں 11 ہزار افراد سے 25 ارب سے زائد کا فراڈ کیا گیا۔