ہفتہ‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2025 

تین ممالک میں جہاں عورت کی بے حرمتی پرملزم کو نامرد کرنے کی سزا دی جاتی ہے

datetime 15  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے عورتوں کی  بے حرمتی کے مجرموں کی مردانگی صلاحیت ختم کرنے کے لیے قانون لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عصمت دری کے مجرموں کی مردانگی صلاحیت ختم کرنے کے لیے قانون لانے کی منظوری دیدی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد قانونی ٹیم نے بل کےمسودے پر کام شروع کردیا ہے،

بل میں عصمت دری کے مجرموں کو نامرد بنانے کی سزا تجویز کی جائے۔تفصیلات کے مطابق تین ممالک ایسے ہیں جہاں خواتین اور لڑکیوں کیساتھ آبروریزی کے مرتکب ملزمان کو نامرد کر نے کی سزا دی جا تی ہے ۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک ٹیلی وژن انٹرویو میں خواتین کی بے حرمتی کر نے والوں کو نا مرد کردینے کی سزا کے حق میں بات کی ۔یہ عمل جراحی کے ذریعہ انجام دیا جا سکتا ہے ۔ تین ممالک میں زیادتی کے مجرمان کو نامرد کر دینے کی سزا رائج ہے ۔ ان میں انڈونیشیا ، چیک جمہوریہ اور یوکرائن شامل ہیں ۔اس حوالے سے انڈونیشی پارلیمنٹ نے اکتوبر 2016 میں قانون منظور کیا ۔ایسی سزا پا نے والے ایک شخص کا کہنا ہے کہ وہ نامرد بنائے جا نے سے زیادہ قید کے دورانیہ میں اضافے یا سزائے موت کو ترجیح دے گا ۔ چیک جمہوریہ میں تو یہ قانون 1966 میں منظور ہوا ۔85 مجرموں کو نا مرد کیا گیا ۔یوکرائن میں آبرو ریزی کے مجرموں کو نا مرد کر نے کی سزا کا قانون جولائی 2019 میں منظور ہوا ۔حال ہی میں ایسا ہی قانون نائجیریا میں بھی منظور ہوا ،تاہم اس قانون کی توثیق ہونا ابھی باقی ہے ۔ سعودی عرب میںآبرو ریزی کے مرتکب مجرموں کو کوڑے مارنے کی سزا دی جا تی ہے ۔ تاہم گزشتہ اپریل میں یہ سزا ختم کر دی گئی ۔ عام طور پر سعودی عرب میںآبروریزی کے مجرموں کو سر عام سر قلم کئے جا نے کی سزا دی جاتی ہے ۔فرانس میں یہ،سزا پندرہ سال قید ہے جس میں تیس سال تک کی توسیع یا عمر قید بھی ہو سکتی ہے ۔ چین میں بے حرمتی کی سزا موت دی جاتی ہے ۔

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…