اسلام آباد(آن لائن ) پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایس او پیز کے تحت پرائیویٹ سکولز منگل کو کھلیں گے۔ماسک کے بغیر بچوں کے سکولز داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔سیکرٹری پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن عبدالوحید کا کہناہے کہ سکولزکھولنے کے حوالے سے انتظامات
مکمل ہیں۔بچوں کی حفاظت کیلئے ہر صورت ایس او پیز پر عمل سکولوں پر لازمی ہے۔والدین بھی بچوں کو ماسک پہنا کر سکولز بھیجیں ۔ایسوسی ایشن کے زعفران الہی کا کہناتھاکہ اسکولز کی ایس او پیز پر تیاری مکمل ہے، پیرا کا بھی اس سلسلے میں بھر پور تعاون رہا۔