اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

سی سی پی او لاہورکو غیر ذمہ دارانہ بیان پرچوڑیوں اور دوپٹہ کا تحفہ، پنجاب کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ

datetime 15  ستمبر‬‮  2020 |

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کی خواتین نے سی سی پی او لاہورعمر شیخ کے غیر ذمہ دارانہ بیان پر چوڑیوں اور دوپٹہ کا تحفہ پیش کردیا، ارکان اسمبلی نے ڈی پی او نوشہرہ کو بھی چوڑیوں اور دوپٹہ کا تحفہ پیش کیا، اپوزیشن خواتین نے پنجاب میںجرائم کے بڑھتے واقعات اور پولیس کی ناکامی پر پنجاب کو فوج کے حوالے کر نے کا مطالبہ کردی،اسمبلی عمارت میں

پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی نگہت اورکزئی، جمعیت علمائے اسلام کی ریحانہ اسماعیل اور مسلم لیگ (ن) کی ثوبیہ شاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عصمت دری کا شکار ہونے والی خاتون سے متعلق سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، سی سی پی او لاہور کی بے حسی پر انہیںدوپٹہ اور چوڑیاں بھجوا رہے ہیں یہ کیسی حکومت ہے کہ جس میں خواتین کی عزتیں محفوظ نہیں وزیراعظم تو ریاست مدینہ کی باتیں کرتے ہیں لیکن جرائم بڑھتے جارہے ہیں حکمران عوام کو جواب دہ ہیں ملک میں روزانہ خواتین کی عصمت دری اور بچوں کیساتھ غیر اخلاقی واقعات بڑھ رہے ہیں موجودہ حکمرانوں اور چند ایک کرپٹ افسران نے ملک کو کفار کی ریاست بنا دیا ہے، پنجاب میں بڑھتے جرائم کے واقعات پنجاب حکومت کی ناکامی ہے اس لئے پنجاب فوج کے حوالے کردینا چاہیے موٹروے واقعہ پر خیبر پختونخوا اسمبلی سے مذمتی قرارداد پاس ہونی چاہیے تھی واقعہ لاہور میں ہوا ہے اس لئے یہاں کی حکومت کے پر جلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں انہیں خواتین کے مسائل پر بات تک کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی، ڈپٹی اسپیکر کے رویئے کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر لاہور واقعہ کی رپورٹ منظر عام پر نہ آئی تو سی سی پی او لاہور کے گھر کے سامنے دھرنا دیں گے۔  ارکان اسمبلی نے ڈی پی او نوشہرہ کو بھی چوڑیوں اور دوپٹہ کا تحفہ پیش کیا



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…