ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

، ڈاکٹر عامر لیاقت کی اپنی ہی جماعت کے رکن پارلیمنٹ سے شدید بحث و تکرار

datetime 14  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت ایم این اے عطاء اللہ پر لپک پڑے، حکومتی اراکین نے بچ بچاؤ کرایا۔ پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں سانحہ موٹر وے پر بحث کا آغازہوا تو کراچی سے رکن عامر لیاقت کا شور شرابہ کیااور

کہاکہکراچی میں بچی کی آبرو ریزی کی گئی اس پر بھی بحث کی جائے اسد قیصر نے کہاکہ دونوں معاملات پر مشترکہ بحث کر لیں۔ اجلاس کے دوران ڈاکٹر عامر لیاقت اپنی نشست سے اٹھ کر دوسرے ایم این اے عطا اللہ پر لپک پڑے،حکومتی ارکان نے بیچ بچاؤ کرا دیا۔ عامر لیاقت نے کہاکہ عطا اللہ مجھے گالیاں دے رہا ہے۔ سپیکر نے عامر لیاقت کو اپنی نشست پر جانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر عامر لیاقت اپنی سیٹ پر بیٹھ جائیں ورنہ مجھے طریقہ آتا ہے۔ مراد سعید کے خطاب کے دوران لقمہ دینے پر اسپیکر نے نون لیگی رکن کو وارننگ دی۔ سجاد اعوان نے مراد سعید کے خطاب کے دور ان مداخلت کی اور کہاکہ کچھ سی سی پی او کے بارے میں بھی بتائیں۔ اسد قیصر نے کہاکہ میں آپ کو وارننگ دیتا ہوں خاموش رہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…