اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایوان بالا کے آزاد سینیٹر مرزا محمد آفریدی پر موٹروے بھیرہ کے مقام پر نامعلوم افراد نے دھاوا بول دیا ، تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع سے تعلق رکھنے والے ایوان بالا کے آزاد سینیٹر مرزا محمد آفریدی پر نامعلوم افراد نے موٹر وے بھیرہ کےمقام پریلغار کی
جس میں مرزا آفریدی کے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم وہ حملہ میں بالکل محفوظ رہے۔ اس حوالے سے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر مرزا محمد آفریدی سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے ان پر ہونے پر حملے کی مذمت کی گئی۔چیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سنیٹر مرزا محمد آفریدی کی خیریت دریافت کی،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سنیٹر مرزا محمد آفریدی پر حملے کی ابتدائی رپورٹ طلب کرلی،میڈیا رپورٹ کے مطابق سنیٹر مرزا آفریدی پر حملہ بھیرہ کے مقام پر ہوا، سینیٹر مرزا محمد آفریدی کے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے،سینیٹر مرزا آفریدی حملے میں محفوظ رہے،سینیٹر مرزا آفریدی نے کہاکہ بغیر نمبر پلیٹ گاڑی تعاقب میں تھی،تعاقب کے باعث سپیڈ کم کی اور سروس ایریا کی طرف گیا،سپیڈ کم کرنے کے بعد اچانک فرنٹ ونڈ پر کوئی زوردار چیز ماری گئی،سروس ایریا کی طرف موڑنے پر گاڑی میں سوار نامعلوم افراد فرار ہوگئے۔سنیٹر مرزا آفریدی سینٹ اجلاس میں شرکت کے لئے لاہور سے اسلام آباد کے لیے سفر کررہے تھے