لاہور(این این آئی)کیپٹل سٹی پولیس آفیسر شیخ عمر نے کہا ہے میرا ریکارڈ چیک کرلیں اٹھائیس سالہ کیرئیر گواہ ہے کہ میں کبھی سیاسی ٹول نہیں بنا،میری تعیناتی عوام کے مفاد میں ہوئی ہے اور میں آیا ہی عوامی مفاد میں ہوں، یاد رکھیں تین ماہ بعد آپ خود کہیں گے کہ ”شیخ عمر سدھا کر دیتا ای“۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او شیخ عمر نے کہا کہ لاہور پولیس اگر تین ماہ
میں سیدھی ناں ہوئی تو پھر کہیے گا۔ صحافی نے سوال کیا کہ اگر آپ اس دوران تبدیل ہو گئے تو کے جواب میں کہا کہ اب آپ لوگوں نے بچانا ہے۔ شیخ عمر نے موٹروے واقعہ پر بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے ہاتھ جوڑے اور منہ پر انگلی رکھ لی۔انہوں نے کہاکہ یہ معاملہ اب عدالت میں ہے میں اس پر بات نہیں کر سکتا، جو تفصیلات تھیں اس سے متعلق عدالت کو مکمل آگاہ کیا ہے۔