اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

مریم نواز کا حزب اختلاف کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

datetime 14  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد( آن لا ئن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے حزب اختلاف کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ،اپو زیشن لیڈر شہباز شریف وفد کے ہمراہ شرکت کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق  مریم نواز نے اپو زیشن جماعتوں کی جانب سے بلوائی گئی

اے پی سی میں شرکت  نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے مریم نواز کی جگہ اب مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف وفد کے ہمراہ آل پارٹیز کانفرنس  (اے پی سی) میں شرکت کریں گے۔مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کی شرکت سے متعلق فیصلے سے پیپلز پارٹی کو آگاہ کر دیا جبکہ حزب اختلاف کی دیگر جماعتوں نے بھی وفود سے متعلق پیپلز پارٹی کو آگاہ کر دیا۔واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی نے آل پارٹیز کانفرنس 20 ستمبر کو اسلام آباد میں بلانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ن لیگ کا 7 رکنی وفد شہباز شریف کی قیادت میں اے پی سی میں شرکت کرے گا جن میں شاہد خاقان عباسی ، خواجہ آصف، احسن اقبال اور ایاز صادق بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں 3 رکنی وفد اے پی سی میں شریک ہو گا جب کہ اے این پی کی جانب سے امیر حیدر ہوتی اور میاں افتخار شریک ہوں گے۔اس کے علاوہ نیشنل پارٹی کی جانب سے ڈاکٹر عبدالمالک اور سینیٹر میر کبیر، ایوب ملک وفد میں شامل ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…