اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

حکومت اپنی اتحادی (ق) لیگ سے بھی ہاتھ کرگئی ،حیرت انگیز انکشاف

datetime 14  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ(ن) نے پنجاب حکومت کی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کو مسترد کردی۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بنائی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عثمان بزدار

نے بلدیاتی انتخابات کیلئے 12رکنی کمیٹی بنائی ہے لیکن اس میں پنجاب کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کا ایک بھی رکن شامل نہیں ،پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے۔بلدیاتی انتخابات کرانے والی کمیٹی میں ایک شکست خوردہ شخص اعجاز چوہدری شامل ہے جبکہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی بھی بلدیاتی انتخابات کرانے والی کمیٹی کے رکن ہیں۔یہ وفاق کی جانب سے پنجاب کے معاملات میں مداخلت کی واضح مثال ہے۔مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے بھی عثمان بزدار کی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔تحریک انصاف اپنی سب سے اہم اتحادی جماعت (ق) لیگ سے بھی ہاتھ کرگئی ہے۔تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں پیشگی شکست کے خوف سے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی موجودہ حالات میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار نہیں ۔عثمان بزدار بلدیاتی انتخابات کرانے والی جعلی کمیٹی کا نوٹیفکیشن واپس لیں اور نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے جس میں اپوزیشن جماعتوں کے بھی نمائندے شامل ہوں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…