اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

’’زمین پھٹی نہ آسمان گرا‘‘70سالہ بیوہ خاتون کے ساتھ سانحہ موٹر وے جیسا واقعہ

datetime 14  ستمبر‬‮  2020 |

سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میانوالی روڈ کے قصبہ قائدآبادکے نواح میں 70سالہ بیوہ خاتون کی اوباش نوجوان نے بے آبرو کی اور وحشیانہ زد و کوب کیا، ملزم نے ستر سالہ خاتون کی ٹانگیں اور بازو بھی توڑ دیے، ملزم کو گرفتار کر کے پولیس

نے تفتیش شروع کر دی۔ذرائع کے مطابق قصبہ قائد آباد کے گاوں جھجھہ میں ستر سالہ بیوہ خاتون مہراں بی بی اپنے گھر میں اکیلی تھی کہ محلہ کے بائیس سالہ نوجوان احمد دین نے رات کی تاریکی میں گھر داخل ہو کر بیوہ خاتون کو وحشیانہ زد و کوب کیا اور جسم کو کٹ لگائے اور ٹانگیں بازو توڑ دیئے اور زبردستی اسے بے آبرو کی اور گھر سے بیوہ خاتون کی جمع پونجی پندرہ ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگیا۔اطلاع ملنے پر متاثرہ خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اطلاع ملتے ہی ڈی پی او خوشاب کیپٹن (ر)طارق ولایت نے ٹی ایچ کیو پہنچ کر زخمی خاتون کی عیادت کی اور جائے واردات کا معائنہ کرتے ہوئے پولیس کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔اس حوالہ سے ڈی پی او خوشاب نے تھانہ قائدآباد میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کو واردات کے ڈیڑھ گھنٹہ بعد پولیس نے گرفتار کر لیا ملزم کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور پولیس ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…