اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

بات معمولی سی لیکن اقتدار کا نشہ سر چڑھ کر بولا،تحریک انصاف کی ایم پی اے کے شوہر نے ایڈیشنل سیشن جج کی ٹانگ توڑ دی، ہسپتال منتقل

datetime 14  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (آن لائن) اقتدار کا نشہ، تحریک انصاف کی ایم پی اے عابدہ راجہ کے شوہر نے ایڈیشنل سیشن جج ملک جہانگیر پر حملہ کرکے ان کی ٹانگ توڑ دی، تھپڑ بھی مارے، جھگڑا پٹرول پمپ پر گاڑیوں کی کراسنگ کے معاملے پر ہوا، ایم پی اے عابدہ راجہ بھی شوہر چوہدری خرم کے ہمراہ گاڑی میں موجود تھی سی سی ٹی وی فوٹیج میں چوہدری خرم کو جج پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

زخمی جج پولی کلینک منتقل، تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز اقتدار کے نشے میں چور تحریک انصاف کی ایم پی اے عابدہ راجہ نے شاہراہ دستور پر قانون کی دھجیاں بکھیر دیں حکومتی ایم پی اے کے شوہر چوہدری خرم نے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیرملک پر حملہ کردیا جھگڑا پیٹرول پمپ پر گاڑیوں کی کراسنگ کے معاملے پر ہوا گاڑی نمبر کے اے 004 کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ایم پی اے عابدہ راجہ کے شوہر چوہدری خرم گاڑی سے نکل کر گاڑی نمبر ایاو بی 992میں موجود ایڈیشنل سیشن جج ملک جہانگیر پر ٹوٹ پڑے انہیں تھپڑ مارے اور تشدد کر کے ان کی ٹانگ بھی توڑ دی واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر فریقین کو تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کیا جہاں سے بعض جوڈیشل افسر کو میڈیکل کے لیے پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا پولیس حکام کے مطابق جوڈیشل افسر نے ذاتی دفاع کے لیے عابدہ راجہ کے شوہر کے پاؤں پر فائر کیے واقعہ کے بعد فریقین کو پولیس نے حراست میں لے کر تھانہ سیکریٹیریٹ منتقل کیا. ایڈیشنل سیشن جج کا پولی کلینک سے میڈیکل کروا لیا گیا ہے صحافی کے سوال کے جواب میں جج جہانگیر ملک نے کہا کہ میں پیٹرول پمپ سے گاڑی میں تیل بھروا رہا تھا دوسرے فریق کو کوئی غلط فہمی ہوئی اور انہوں نے آتے ہی مجھے مارنا شروع کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…