لاہور(آن لائن) مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے جیل میں اپنے والد کو دی جانے والی خوراک پر شبہات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ گھر کا کھا نا بند کر کے نیب کیا خوراک دیتی تھی
جس سے نو از شریف کے پلیٹ لیٹس ایک دم کم ہو گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مر یم نو از نے حمزہ شہباز کو حراست میں رکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حمزشہباز کو کورونا کی تشخیص کے باوجود علاج کی سہولتیں فراہم نہیں کی جارہی ہے یہ بدترین حکومتی جبر ہے حکومت حمزہ شہباز کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرئے۔ انہو ں نے کہا کہ ابھی تو یہ تحقیق ہونا باقی ہے کہ گھر کا کھانا بند کر کے نواز شریف کونیب میں کیاخوراک دی جاتی رہی کہ یکا یک ان کی بیماری میں شدت آگئی، ان کے پلیٹلٹس خطرناک حد تک گر گئے اور انہیں ہارٹ اٹیک ہوا اورسوال تو یہ بھی ہے کہ کال کوٹھڑی میں بند تنہا قیدی کرونا وائرس کی زد میں کیسے آگیا؟۔