کراچی(این این آئی) کراچی میں خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی مختلف تنظیموں نے لاہورموٹر وے کے واقعے پراحتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاراور کڑیسزادینے کا مطالبہ کیاہے۔کراچی میں خواتین نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔خواتین نے کہاکہ حکومت عورتوں اور بچیوں کو تحفظ دینے میں ناکام
ہوچکی ہے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اگربدسلوکی کےواقعات پر قابو نہ پایا گیا تو وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔مظاہرے میں خواتین کے حقوق کی تنظیموں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی جن میں ہوم بیسڈویمن ورکرزفیڈریشن اورخواجہ سرا بھی شامل تھے۔