اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) موٹر وے سانحہ کے بارے میں جان کر ہر آنکھ نم ہو جاتی ہے، دل خوف سے دہل سا جاتا ہے، اسی طرح کے بہت سے واقعات ہیں جو کبھی سامنے نہیں آئی، کچھ خواتین زندگی برباد ہونے کے ڈر سے خاموش ہو جاتی ہیں۔
معروف صحافی ماریہ میمن نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اپنے ساتھ پیش ہونے والے ایک واقعہ کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے گھر 2016 میں چور آئے اور اس موقع پر انہوں نے مجھ سے کہا کہ وہ میرے ساتھ کچھ بھی کر سکتے ہیں، معروف صحافی نے کہاکہ میں اس وقت بہت ڈر گئی تھی لیکن اللہ نے مجھے بچایا، ماریہ میمن نے کہا کہ ہم اثر رسوخ رکھنے کے باوجود بھی ان سب چیزوں سے محفوظ نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ میں میڈیا میں ہوں اور میرے شوہر پولیس میں ہیں لیکن ہم ان چوروں کا پتہ نہیں چلا سکے۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ میں اس وقت گھر میں تھی اس لئے لباس یا کسی اور چیز کو الزام نہ دیا جائے، انہوں نے کہا کہ ہرخاتون کے ساتھ ایسا ضرور ہوا ہوتا ہے کہ اسے خوفزدہ کیا گیا ہو،انہوں نے کہا کہ خواتین غصہ میں ہیں اور سی سی پی او لاہور اپنا ایک بیان واپس نہیں لے رہے، وہ نہیں سمجھ رہے کہ ان کا بیان غلط تھا۔