اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کا دورہ لاہور 15 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کو اس دورے کے دوران موٹر وے کیس کی رپورٹ پیش کی جائے گی، اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان راوی ریور فرنٹ منصوبے کا سنگ بنیاد
بھی رکھیں گے،دورہ کے دوران وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات ہو گی جس میں وہ وزیرعظم کو موٹر وے کیس کے علاوہ پنجاب کے انتظامی و سیاسی امور بارے بھی بریف کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان سے گورنر چوہدری محمد سروربھی ملاقات کریں گے۔