فیصل آباد (آن لائن)پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ نے 14 ستمبر کو میٹرک اور 17 ستمبر کو انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کا اعلان ملتوی کر دیا۔ بورڈ ذرائع کے مطابق بعض ناگزیر وجوہات کی بناء پر صوبہ بھر کے 9 تعلیمی بورڈز کے پیپرز کی مارکنگ کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے
امتحانات کے سالانہ نتائج کا اعلان وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق میٹرک کے نتائج کا اعلان 30 ستمبر اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 7 اکتوبر کو متوقع ہے۔ قبل ازیں میٹرک کے 14 ستمبر اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا 17 ستمبر کو کرنے کا اعلان کیا تھا۔