اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما شندانہ گلزار خان نے موٹر وے کیس پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جانوربھی ایسا نہیں کرتے یہ خصلت انسان میں پائی جاتی ہے ۔ شندانہ گلزار خان نے مزیدکہا کہ ہم نے کبھی یہ نہیں سنا کہ ایک جانورنے ایسا کیا ہو، یہ گندا کام ہمیشہ انسان ہی کرتے ہیں۔انہوں نے پاکستان کے نظام کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہمارا نظام قرآن کے احکامات پر نہیں
بنا ہوا، بلکہ انگریز جو ہمیں اپنا غلام سمجھتے تھے، انہی کے دور کا قانون چلتا آرہا ہے، ہم وقت کے ساتھ ساتھ اس قانون میں تھوڑی ترمیم کردیتے ہیں لیکن دراصل یہ قانون مجرموں کی حفاظت کرتا ہے۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی موٹر وے کیس سے متعلق عوام اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کرر ہے ہیں۔