پنڈدادن خان(این این آئی)تھانہ جلالپور کے علاقہ پننوال کی رہائشی دو بہنوں کو اغواء کے بعد بے آبرو کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جہلم کے علاقے پنڈدادنخان میں دو بہنوں کو بے آبرو کرنے والے تین ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ملزمان نے تھانہ جلالپور کے
علاقہ پننوال کی رہائشی دو بہنوں کو اغواء کے بعد بے آبرو کیا اور انہیں منڈی بہاؤ الدین سڑک پرچھوڑ دیا۔پولیس کے مطابق لڑکیوں کے حالت غیر ہونے پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکیوں سے ابتدائی بیان لیا اور انہیں دارلامان پہنچایا، دارالامان انتظامیہ نے لڑکیوں کے لواحقین کا پتہ لگا کر انہیں اہل خانہ کے حوالے کردیا۔پولیس حکام کے مطابق لڑکیوں کے لواحقین کی مدعیت میں تھانہ جلالپورشریف میں مقدمہ درج کیا گیا، لڑکیوں نے جن افراد کو نامزد کیا ان میں ایک ملزم لڑکی کے ماموں کا بیٹا نکلا، ملزم کو گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر دیگر دو ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے اور تینوں ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔