راولپنڈی (این این آئی)مری ایکسپریس وے پر کار سوار خاتون کو تنگ کرنے کے الزام میں 5 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا۔موٹر وے پولیس کے مطابق خاتون نے فون پر شکایت کی تھی کہ گاڑی سوار 5 افراد ان کی گاڑی کا پیچھا کر کے انہیں تنگ کر رہے ہیں جس پر نوجوانوں کو مری ایکسپریس وے پر ظفر
موڑ کے قریب سے حراست میں لے لیا گیا۔موٹر وے پولیس کے مطابق پانچوں نوجوانوں کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ 9 ستمبر کو لاہور سیالکوٹ موٹر پر گجرپورہ کے قریب دو ملزمان نے ایک خاتون کو گاڑی سے اتار کر جنگل میں لیجا کر بچوں کے سامنے بے آبرو کیا تھا۔