سانحہ موٹر وے ملزم عابد بد تمیز اور جھگڑالو شخص ،گھر والے بھی چوری چکاری میں ملوث اہل محلہ کی ان سے بول چال بند،مرکزی ملزم سے متعلق اہم انکشافات

13  ستمبر‬‮  2020

لاہور/شیخوپورہ( این این آئی ) لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کا مبینہ شریک ملزم قرار دئیے جانے والے شیخوپورہ کے رہائشی وقار الحسن نے سی آئی اے ماڈل ٹائون میں پیش ہو کر گرفتاری دے دیدی ہے تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ ملزم وقار الحسن نے مرکزی ملزم عابد علی کے بارے میں پولیس کو تمام تفصیلات سے آگاہ کیا ہے ۔ اس نے مزید بتایا کہ اس کی اہلیہ کا بھائی عباس اس کا موبائل فون استعمال کرتا تھا ،عابد اور عباس دونوں مل کر وارداتیں کرتے تھے ۔ وقار الحسن نے کہا ہے کہ عابد کے ساتھ اس واقعہ میں شامل ہونے کا الزام بے بنیاد ہے ۔ اس واقعہ کے مرکزی ملزم عابد کا ڈی این اے متاثرہ خاتون سے میچ ہو گیا ہے تاہم اب وقار الحسن کے ڈی این اے کیلئے سیمپل لے لئے گئے ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پولیس نے گزشتہ روز شیخوپورہ میں ڈیرہ ملیاں غازی میں مبینہ مرکزی عابد علی کے گھر کی تلاشی لی ہے تاہم گھر والے وہاں موجود نہیں تھے ۔ اہل علاقہ کے مطابق ملزم عابد بد تمیز اور جھگڑالو شخص ہے اور اس کے گھر والے بھی چوری چکاری کرتے ہیں جس کی وجہ سے اہل محلہ کی ان سے بول چال بند ہے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…