جمعرات‬‮ ، 20 فروری‬‮ 2025 

قومیں صرف نعروں اورجھوٹے الزامات لگانے سے نہیں بنتیں، موٹر وے کاواقعہ ہمارے نظام کے بارے میں سنجیدہ سوالات اٹھارہا ہے،عمران خان کون سے کیس میں فرار ہیں؟ شہباز شریف کا دعویٰ

datetime 12  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان ہتک عزت دعویٰ کیس میں آج بھی فرار ہیں، قومیںصرف نعروں اورجھوٹے الزامات لگانے سے نہیں بنتیں،وکلاء کی پارٹی اور نظریے کیلئے خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور یہ ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں،دن رات دروغ گوئی، مخالفین کو دیوار سے لگانے کے سوا

حکومت کو کوئی کام نہ ہو تو گورننس تباہ ہی ہوگی ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں منعقدہ وکلاء کنونشن سے خطاب اور صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر احسن اقبال ، خواجہ سعد رفیق، رانا ثنا اللہ ، نصیر بھٹہ ،عطا اللہ تار، ملک ندیم کامران، عظمیٰ بخاری اور دیگر بھی موجود تھے۔ شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے عوام کو مفت ادویات اور ٹیسٹوںکی سہولیات فراہم کیں جسے موجودہ حکومت نے ختم کردیا،آج کینسر کے مریض مفت ادویات کے حصول کے لئے مارے مارے پھر رہے ہیں،حکومت اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے سوا کچھ نہیں کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی میںہتک عزت کے کیس کاسامنا کرنے کی ہمت نہیں وہ آئیں اور عدالت میں جواب دیں،،عمران خان 3 سال سے کسی تاریخ پر نہیں پہنچے کبھی کبھار وکیل آجاتے ہیں لیکن آج تک جواب جمع نہیں کرایا، عمران خان جھوٹے ہونے کا اس سے بڑا کوئی ثبوت ہو سکتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری نوازشریف کی قیادت میں ہمارے دور میں بنائی گئی ،2018ء میں جب ہماری حکومت ختم ہوئی تو چینی کی قیمت 58روپے فی کلو تھی اور آج 100 روپے سے زائد پر فروخت ہو رہی ہے،گندم کی کٹائی کا سیزن ابھی ختم نہیں ہوا اور گندم غائب ہو گئی ،آٹے اور تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا لیکن حکومت نے مخالفین کو دیوار سے لگانے

کے علاوہ اور کوئی کام نہیں کیا اور جب ایسا ہو تو پھر عام آدمی پریشان ہو کر آسمان کی طرف دیکھتا ہے ۔آج ملک میں معیشت کا بھٹہ بیٹھ چکا ہے، گورننس تباہ ہے ۔،وفاقی وزیر نے ایوان میں کہاکہ 66 لاکھ گندم کہاں چلی گئی معلوم نہیں ،دنیا میں تیل کی قیمتیں زمین پر ہیںلیکن پاکستان میں آسمان پر ہیں ،دن رات دروغ گوئی، مخالفین کو دیوار سے لگانے کے سوا حکومت کو کوئی کام نہ ہو

تو گورننس تباہ ہی ہوگی ،جب حکومت سیاسی مخالفین کو دبانے میں مصروف ہو تو وہاں عوام بے سہارا ہوجاتی ہیانہوںنے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں ملک میں غربت، ناانصافی کا نظام دور کرنے کی بھرپور کوشش کیں ،نوازشریف کی قیادت میں بیس بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کرنا خطے ہی نہیں دنیا میں بھی ایک مثال ہے ،ہم نے عوام کو مفت ادویات ، علاج اور ٹیسٹوںکی سہولیات فراہم کیں

لیکن موجودہ حکومت نے یہ سب ختم کردیں،آج کینسر کے مریض مفت دوائی کے حصول کے لئے مارے مارے پھر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں وکلاء کے لئے چیلنج اور فراہمی انصاف میں ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں ،انصاف کا حصول بار اور بینچ کے ذریعے ہی ممکن ہوسکتا ہے ،وکلاء کے تاریخی کردار سے آزاد عدلیہ بحالی کا مقصد حاصل ہوسکا ،آج پھر وکلاء آگے بڑھیں

اور ملک کو انصاف کا گہوارہ بنانے میں کردار ادا کریں ،قوم آج وکلاء برادری کی طرف دیکھ رہی ہے ،قومیں وہی زندہ رہتی ہیں جہاں انصاف زندہ ہوتا ہے جہاں انصاف دم توڑ جائے وہاں معاشرہ اور قوم بھی دم توڑ جاتی ہے ،عہد کرتے ہیں کہ انصاف پر مبنی معاشرے کے لئے ہم جدوجہد کریں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ محافظ مجرم پکڑنے اور بچوں کے سر پر دست شفقت رکھنے کے بجائے اعتراضات

اٹھارہا ہے، یہ سنگ دلی کی انتہاہے ،محافظ کہہ رہا ہے کہ خاتون رات کو کیوں نکلی، پٹرول کیوں چیک نہیں کیا؟ عہدوں پر کیسے تقرریاں ہورہی ہیں سب جانتے ہیں ،یہ واقعہ ہمارے نظام کے بارے میں سنجیدہ سوالات اٹھارہا ہے، ہمیں سوچنا ہوگا ، مسلمانان برصغیر کی عظیم قربانیوں پر اللہ تعالی نے پاکستان ایک انعام کے طورپر عطا ء کیا،ان قربانیوں کا مقصد ملک میں ایسا نظام لانا تھا جہاں

میرٹ، انصاف سکہ رائج الوقت ہو ،73سال بعد ہم کہاں کھڑے ہیں، سب بہتر جانتے ہیں ،انصاف کا حصول ایک عام آدمی کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے ،جنگ میں کامیابی کے سوال پر چرچل کا جواب تھا کہ اگر انصاف مل رہا ہے تو ہم جیت جائیں گے انصاف نہیں ہوگا تو معاشرہ تباہی سے نہیں بچ سکتا ،کفر کا معاشرہ زندہ رہ سکتا ہے، ناانصافی کا معاشرہ زندہ نہیں رہ سکتا۔انہوں نے کہا کہ آج ہم سمیت

کسی سیاسی جماعت نے اس مسئلے پرپی ٹی آئی کی طرح سیاست نہیں کی ،قوم کو یاد ہے کہ قصور میں قوم کی بچی زینب کا واقعہ ہوا تو کس طرح اسے سیاست کی نذر کیاگیا قصور میں زینب کیس کو اس وقت پی ٹی آئی نے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا میں صبح تین بجے قصور گیا، مظلوم بچی کے والد سے ملا اور فراہمی انصاف کا عہد کیا ذینب کے مجرم کی گرفتاری اور قانون کے مطابق

اسے سزا ہونے تک ہم سوئے نہیںنوازشریف کی قیادت میں ہم یکسو رہے اور بہترین تفتیش کے ذریعے مجرم کو کیفر کردار تک پہنچایا وقت نے ثابت کیا کہ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں آج ظالموں کو گرفتار کرنے کے بجائے کہاجاتا ہے کہ قوم کی بیٹی رات کو کیوں نکلی؟۔کنونشن میں پنجاب کے 36 اضلاع سے وکلاء نمائندوںنے شرکت کی جبک اس موقع پر پارٹی کے ساتھ مخلص ،وفاداراور

نظریاتی وکلاء کو عہدوں پر تقرر نامے جاری کیے گئے ۔رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی اور روشن مستقبل کیلئے وکلاء کی جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، وکلاء نے ہرمحاذ پر ڈٹ کرحق اور سچ کا ساتھ دیا ہے،پاکستان کی وکلائبرادری ہمارے معاشرے کا روشن ستارہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانم مسلم لیگ (ن) کے وکلاء ونگ کے نئے عہدیداروں کومبارکباد دیتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…