جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قرنطینہ مراکز میں مبینہ کرپشن ، نیب حرکت میں آ گئی

datetime 12  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) قومی احتساب بیورو ( نیب) لاہورنے قرنطینہ مراکز میں مبینہ کرپشن کی شکایات پر تحقیقات کا آغاز کردیا، پنجاب حکومت کی جانب سے ایکسپو سینٹر لاہور اورکالا شاہ کاکو میں یو ای ٹی کیمپس میں قرنطینہ مراکز بنائے گئے ۔

نیب ذرائع کے مطابق مذکورہ مراکز میں ٹینڈرز، بڈنگ اور سامان کی خریداری میں کرپشن کی شکایات موصول ہوئی ہیں، ان مراکز پر پنجاب حکومت، محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ مذکورہ مراکز کے ٹھیکوں میں من پسند افراد کو نوازنے کے شواہد بھی موصول ہوئے ہیں، نیب کو شکایت کی گئی ہے کہ قرنطینہ مراکز میں مہیا کی گئی اشیا ء مہنگے داموں خریدی گئیں، لکٹری کے کیبن، شیشے کے دروازے، لوہے کے بیڈز، بیڈ شیٹس کا تخمینے کا ریکارڈ مانگا گیا ہے،گدے، تکیے، کمبل، کرسیوں، میزوں، کنوپیوں اور پنکھوں سمیت دیگر اشیا ء کی خریداری سے متعلق بھی تحقیقات کی جائیں گی ۔ نیب ذرائع کے مطابق اشیا ء کی خریداری کے بعد کیے گئے آڈٹ کی رپورٹس بھی طلب کر لی گئی ہیں۔ایکسپو سینٹر میں 4 ہالز میں 1050 بستروں پر مشتمل قرنطینہ مرکز بنایا گیا جبکہ کالا شاہ کاکو میں یو ای ٹی کے کیمپس میں25 بستروں پر مشتمل سینٹر بیایا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…