اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

میر حاصل خان بزنجو کی وفات کے بعد سینٹ کی نشست پر فیصلہ ہو گیا،کامیابی کا سہرا کس کا مقدر بنا؟

datetime 12  ستمبر‬‮  2020 |

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان سے سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار خالد بزنجو 38ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ، متحدہ اپوزیشن کے حاجی غوث اللہ کو 21ووٹ ملے جبکہ ڈاکٹر منیراور محمد علی کو کوئی ووٹ نہیں ملا،دو ووٹ مسترد ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو بلوچستان اسمبلی میں سینیٹر میر حاصل خان بزنجو مرحوم کی وفات کے بعد خالی ہونے

والی سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ پریزائیڈنگ آفیسر صوبائی الیکشن کمشنر محمد رازق کی سربراہی میں صبح نو سے شام چار بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی جس کے دوران صوبائی اسمبلی کے 64ارکان میں سے 61ووٹ کاحق استعمال کیا پولنگ مکمل ہونے کے بعد تنائج کا اعلان کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر و پریزائیڈنگ آفیسر محمد رزاق نے بتایا کہ کل 61ووٹ کاسٹ کئے گئے جن میں سے بلوچستان عوامی پارٹی کے میر خالد بزنجو38ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ،جمعیت علماء اسلام کے حاجی غوث اللہ نے 21ووٹ حاصل کئے جبکہ آزاد امیدوار ڈاکٹر منیر بلوچ اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے محمد علی کو کوئی ووٹ نہیں ملاانہوں نے بتایا کہ سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں 2ووٹ مسترد ہوئے ۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سردار بابرموسیٰ خیل کے چیمبر میں صوبائی پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سینیٹ انتخاب کے حوالے سے مشاورت کی گئی بعدزاںبلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی وزراء میر سلیم کھوسہ ،مٹھا خان کاکڑ،رکن صوبائی اسمبلی عبدالرشید بلوچ اور امیدوار میر خالد بزنجو نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے بی اے پی کے امیدوار کی حمایت کی درخواست کی جس پر پی ٹی آئی نے میر خالد بزنجو کی حمایت کا اعلان کیا ۔سینیٹ کے

ضمنی انتخاب کے موقع پر بلوچستان اسمبلی کے اندر اور اطراف میں سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے جبکہ پرائیویٹ میڈیا کو انتخاب مکمل ہونے کے اسمبلی کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…