لاہور( این این آئی)احتساب عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت 10ملزمان کے خلاف انویسٹی گیشن بند کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس میں بری کردیا ۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے نیب کی انویسٹی
گیشن بند کرنے کی درخواست کو منظور کیا ۔نیب نے احد خان چیمہ سمیت دیگر کے خلاف ایل ڈی اے سٹی کیس کی انویسٹی گیشن بند کرنے کی استدعا کی تھی ۔ملزمان پر ایل ڈی اے سٹی میں مبینہ کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کرنے کا الزام تھا۔