اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ شدت اختیار کر گیا، ملک بھر میں موٹر وے سانحہ کے خلاف مظاہرے،مرد و خواتین کے ساتھ ساتھ خواجہ سرا بھی میدان میں آ گئے

datetime 12  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور/اسلام آباد/گوجرانوالہ./کراچی/پشاور/ملتان(این این آئی) لاہور سیالکوٹ موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے، خواجہ سراؤں نے بھی واقعہ کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا،مظاہرین نے

غیر ذمہ داران بیان دینے پر کیپٹل سٹی پولیس آفیسر کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کر دیا۔ موٹر وے پر خاتون سے پیش آنے والے واقعہ کے خلاف لبرٹی چوک میں سول سوسائٹی اور پیپلز پارٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد عبرتناک سزا دی جائے۔گوجرانوالہ،اسلام آباد، کراچی، پشاور اور ملتان میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی مظاہرے کئے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے خواتین نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر موٹروے واقعہ کے خلاف نعرے درج تھے۔پشاور میں سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ مظاہرے میں مختلف غیرسرکاری تنظیمیں، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کے ارکان کے علاوہ خواجہ سرا ء بھی شریک ہوئے۔ملتان میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے طلبا ء نے احتجاج کرتے ہوئے ملزموں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔کراچی میں بھی لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی مختلف تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرملزمان کو جلدازجلد کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا۔گوجرانوالہ میں بھی واقعہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مظاہروں کے شرکاء نے غیر ذمہ دارانہ بیان پر آئی جی پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…