لاہور(این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ انسپکٹر جنرل پولیس نے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر کو ان کے غیر ذمہ دارانہ بیان پر شو کاز نوٹس دیدیا ہے اور وہ سات روز میں اس کا جواب دیں گے۔ سی سی پی او کا جواب آنے
پر ضابطے کے مطابق کارروائی ہو گی۔یاد رہے کہ سی سی پی او نے خاتون کے رات کو تاخیر سے گھر باہر نکلنے، جی ٹی روڈ کی بجائے موٹر وے کو استعمال کرنے اور پیٹرول چیک نہ کرنے کا سوال اٹھایا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔