جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

موٹروے سانحہ ،ملزم کے والد بھی عابد علی کی حرکتوں سے تنگ ،گرفتار کر کے کیا کیا جائے ؟ والد نے اہم بیان دیدیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)موٹر وے واقعہ میں مبینہ طور پر ملوث عابد علی سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ شادی شدہ ہے اور ایک بیٹی کا باپ بھی ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملزم کے والد نےکہا ہے اگر میرا بیٹا اس فعل میں ملوث ہے تو اسے مارنے پر کوئی اعتراض نہیں۔

والد نے تصدیق کی ہے کہ عابد علی دو روز قبل شام 6 بجے میرے گھر چھانگا مانگا آیا تھا۔عابد علی نے رات یہاں گزاری اور دوسرے دن سہ پہر روانہ ہوا۔بیٹے نے پسند کی شادی کی تھی ۔فیکٹری میں محنت مزدوری کرتا تھا۔ملزم نے صرف تیسری جماعت تک پڑھا۔دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ چند گھنٹوں میں موٹر وے کیس منطقی انجام تک پہنچا دیں گے۔ موٹر وے کیس کے حوالے سے ایک ویڈیو بیان میں فیاض چوہان نے کہا ہے کہ درندہ صفت انسان کو گرفتار کر لیا جائے گا، امید ہے چند گھنٹوں میں موٹر وے کیس منطقی انجام کو پہنچا دیں گے۔ موٹر وے کیس کی پیش رفت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میڈیا وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ، وزیر اعلی پنجاب، وزیر اطلاعات اور وزیر قانون سے معلومات حاصل کریں۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے ذریعے عوام کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…