اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)15ستمبر سے پاکستان بھر میں تعلیمی دارے کھل جائیں گے ۔ تمام تیاریاں مکمل کر لیں گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق سکولز میں ڈس انفیکٹ ایریا اور کاٹھ کباڑ کو بھی ہٹا دیا گیا ہے تاکہ بچوں کو سکولز میں صحت مند ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔ اس کے علاوہ ٹمپریچر گن، ہینڈ سینیٹائزر اور فیس ماسک بھی خرید لیے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ بین الصوبائی
وزراء تعلیم نے اجلاس میں 15ستمبر سے ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ کیا تھا ، جس میں نویں سے لے کر بارہویں جماعتوں کیلئے تعلیمی ادارے کھولیں جائیں گے، بڑی کلاسز سے کرونا وائرس کو پراپر مانیٹر کیا جائے گا۔ اگر کرونا وائرس کی صورتحال کنٹرول میں رہی تو ایک فتہ بعد کلاس چھٹی سے آٹھویں تک کلاسوں کی سرگرمیوں کو بحال کیا جائے گا۔