اسلام آباد ( آن لائن) سابق وزیراعظم شاہدخاقان کے بیٹے عبداللہ خاقان عباسی کو ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آبادایئرپورٹ پر دبئی جانے سے روک دیا،عبداللہ خاقان کا نام نیب کی اسٹاپ لسٹ میں تھا۔
تفصیلا ت کے مطابق سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن ) کے نائب صدر شاہدخاقان عباسی کے بیٹے کو اسلا م آباد ائیر پورٹ پر دئبی جانے سے روک دیا گیا ۔ عبداللہ خاقان عباسی نجی ایئر لائن کی پرواز، ای کے 613سے دبئی جا رہے تھے ائیر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے کا غذات چیک کیے تو ان کا نام نیب کی اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا جس کی وجہ سے ان کو آف لو ڈ کرکے واپس بھیج دیا گیا ہے ۔یاد رہے قومی احتساب بیورو ( نیب) نے ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کیخلاف ضمنی ریفرنس میں کہا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کے اکانٹ میں 560 ملین کی ٹرانزیکشن غیرقانونی ہیں، شاہد خاقان نے 560ملین کی رقم واپس اپنے بیٹے کیاکانٹ میں منتقل کی، عبداللہ خاقان 2013سے 2019کے درمیان حاصل رقوم پر وضاحت نہ دے سکے۔ضمنی ریفرنس میں کہا تھا کہ غیر قانونی معاہدوں سے 21ارب کا نقصان ہو چکاہے ، من پسند کمپنیوں کوغیر قانونی ٹھیکوں سے 14ارب کافائدہ پہنچایا گیا۔
، 4سال تک دوسرا ٹرمینل فعال نہ بنایا ،ساڑھے 7ارب کا نقصان ہوا، معاہدے سےآئندہ 10سال قومی خزانے کومزید 47ارب کا نقصان پہنچے گا۔بعد ازاں دائرضمنی ریفرنس میں نئے انکشافات سامنے آئے تھے ، ریفرنس میں بتایا گیا تھا کہ شاہدخاقان یوایای میں قائم ٹرینٹی کمپنی سے پیسیوصول کرتے رہے، کمپنی بھارت میں قائم سدھارت پرائیویٹ لمیٹڈ کیساتھ کام کرتی ہے۔