اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و اینکر پرسن فریحہ ادریس کا کہنا تھا کہ متنازع بیانات سے قطع نظر پولیس کو اصل مجرم گرفتارکرنے چاہئیں، سی سی پی او لاہور کارکردگی دکھانا چاہتے ہیں تو بتائیں وہ لوگ کون تھے
وہ خاتون تو اپنے اہل خانہ سے کہہ رہی ہے مجھے مار دو لیکن سب اسے سمجھارہے ہیں اپنے بچوں کی طرف دیکھو،پاکستان کو خاتون کو بتانا ہوگا کہ اس میں ان کا کوئی قصور نہیں ہے مجرموں کو پکڑا جائے گا،وہ ماں مشکل وقت میں بھی اپنے بچوں کو تسلیاں دیتی رہی اس کی بہادری کو سلام ہے،متاثرہ خاتون نے موٹروے پولیس کو اپنی لوکیشن بتانے کے ساتھ یہ بھی بتایا کہ میں اکیلی خاتون ہوں میرے ساتھ بچے ہیں اس کے باوجود وہاں سے کوئی نہیں آیا، بطور صحافی میں سوال اٹھانا چاہتی ہوں کہ کہیں خاتون کی تفصیلات وہاں سے ہی تو لیک نہیں ہوئیں کیونکہ مجرموں کو پتا تھا کہ خاتون اکیلی ہیں ۔