اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

واقعے سے ٹھیک 10منٹ پہلے متاثرہ خاتو ن نے موبائل سے کس کی تصویر کھینچی؟تحقیقاتی اداروں کے ہاتھ بڑا ثبوت لگ گیا‎

datetime 12  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )موٹروے سانحہ، کیس کی تحقیقات میں نئے موڑ میں داخل۔ تفصیلات کے مطابق خاتون نے گاڑی کا پیٹرول ختم ہونے کی وجہ سے گاڑی سڑک پر کھڑی کر دی ، مخالف سمت سے آنے والا ٹرک متبادل سائٹ پر آکر رک گیا اس میں ایک شخص نیچے اتر

اور روڈ پھلانگ کر گاڑی کے پاس آیا ، اس نے شیشہ کھٹکٹا کر وجہ پوچھی تو خاتون نے دروازہ اور شیشہ نہیں کھولا بلکہ اشاروں سے سمجھایا کہ پیٹرول ختم ہو گیا ہے ۔ ٹرک والے شخص نے خاتون کی گاڑی کا بونٹ بھی اٹھایااسی دوران خاتون نے موبائل سے ٹرک کی تصویر بنا لی ۔ تاہم تصویر سے ٹرک کا نمبر واضح نہی ہو سکا ۔ ٹرک سے اترنے والا شخص واپس چلا گیا اور ٹرک روانہ ہو گیا ، اس کے جانے کے ٹھیک پانچ سے 10منٹ کے دوران یہ واقع رونما ہوا ، دو ملزمان آئے انہوں نے گاڑی کا شیشہ توڑ دیا ۔ تحقیقاتی ٹیم کواس شخص سمیت ٹرک کی بھی تلاش مطلوب ہے ۔ قبل ازیں نجی چینل پبلک ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ موٹر وے کیس میں اب تک 2100 سے زائد مشتبہ ملزمان گرفتار کیے جاچکے ہیں اور ان کی تصاویر بھی متاثر ہ خاتون کو دکھائی گئی ہیں تاہم متاثرہ اور اس کے اہلخانہ کا کہناہے کہ وہ اس حالت میں نہیں کہ بیان ریکارڈ کراسکیں یا کچھ تعاون کریں۔ قبل ازیں ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کا کہنا ہے کہ ہم سمجھ سکتے ہیں کہ ابھی وہ اس پوزیشن میں نہیں ، مناسب وقت پر بیان ریکارڈ کرلیں گے ۔یاد رہے کہ پولیس حکام نے باضابطہ طورپر اب تک صرف 12 مشتبہ افراد کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…