اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

مخالف سمت سے ایک ٹرک آیا ، اس میں ایک شخص اتر کر گاڑی کے پاس آیا اس نے شیشہ کھٹکھٹایا اور کیا کہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

datetime 12  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)موٹروے سانحہ، کیس کی تحقیقات میںنئے موڑ میں داخل۔ تفصیلات کے مطابق خاتون نے گاڑی کا پیٹرول ختم ہونے کی وجہ سےگاڑی سڑک پر کھڑی کر دی ، مخالف سمت سے آنے والا ٹرک متبادل سائٹ پر آکر رک گیا اس میں ایک شخص نیچے اتر اور روڈ پھلانگ کر گاڑی کے پاس آیا ، اس نے شیشہ کھٹکٹا کر وجہ پوچھی تو خاتون نے دروازہ اور شیشہ نہیں کھولا

بلکہاشاروں سے سمجھایا کہ پیٹرول ختم ہو گیا ہے ۔ ٹرک والے شخص نے خاتون کی گاڑی کا بونٹ بھی اٹھایااسی دوران خاتون نے موبائل سے ٹرک کی تصویر بنا لی ۔ تاہم تصویر سے ٹرک کا نمبر واضح نہی ہو سکا ۔ ٹرک سے اترنے والا شخص واپس چلا گیا اور ٹرک روانہ ہو گیا ، اس کے جانے کے ٹھیک پانچ سے 10منٹ کے دوران یہ واقع رونما ہوا ، دو ملزمان آئے انہوں نے گاڑی کا شیشہ توڑ دیا ۔ تحقیقاتی ٹیم کو اس شخص سمیت ٹرک کی بھی تلاش مطلوب ہے ۔ قبل ازیں نجی چینل پبلک ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ موٹر وے کیس میں اب تک 2100 سے زائد مشتبہ ملزمان گرفتار کیے جاچکے ہیں اور ان کی تصاویر بھی متاثر ہ خاتون کو دکھائی گئی ہیں تاہم متاثرہ اور اس کے اہلخانہ کا کہناہے کہ وہ اس حالت میں نہیں کہ بیان ریکارڈ کراسکیں یا کچھ تعاون کریں۔ قبل ازیں ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کا کہنا ہے کہ ہم سمجھ سکتے ہیں کہ ابھی وہ اس پوزیشن میں نہیں ، مناسب وقت پر بیان ریکارڈ کرلیں گے ۔یاد رہے کہ پولیس حکام نے باضابطہ طورپر اب تک صرف 12 مشتبہ افراد کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے ۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن)نے سی سی پی او لاہور کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا، ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن )مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا موٹر وے پر اندوہناک واقعہ رونما ہوا، واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، محافظ مجرموں کی حفاظت، معصوموں پر الزام لگاتے ہیں، سی سی پی او کہتے ہیں خاتون رات کو باہر کیوں نکلی؟ سی سی پی او خاتون نے پٹرول چیک کیوں نہیں کیا ؟

سی سی پی او کہتے ہیں حیران ہوں خاتون ڈرائیور کیساتھ کیوں نہیں تھی۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا سی سی پی او اس بات پر حیران نہیں کہ پولیس موقع پر کیوں نہیں پہنچی، پولیس اس بات پر الجھی رہی کہ کس کی حدود ہے، وزیراعظم اور پوری ریاست کی خاموشی ظلم ہے۔ سی سی پی او لاہور کا بیان مجرموں کا ساتھ دے رہا ہے، سی سی پی او کا بیان تحقیقات پر اثرانداز ہو رہا ہے، سی سی پی او کہتے ہیں

خاتون فرانس سمجھ کر نکلی، سی سی پی او کہتے ہیں فرانس میں خواتین محفوظ ہیں۔انہوںنے کہاکہ مشیر داخلہ سی سی پی او کے بیان کا دفاع کر رہے ہیں۔ سی سی پی او نے وضاحت دیتے ہوئے کہا میرے بیان کا غلط مطلب لیا گیا، سی سی پی او صاحب! اس ماں کے ساتھ 3 بچے تھے، حفاظت آپ کی ذمہ داری تھی، لاڈلے نے سی سی پی او کو رکھنے کیلئے آئی جی پنجاب کو تبدیل کر دیا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…