اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے اختیارات کا کرتا دھرتا بزدار نہیں ہے چہرہ اور جسم ان کا لیکن دماغ اور ہے پنجاب کی بیورو کریسی میں تقریریاں و تبادلے بھی کہیں اور سے کیا جاتے ہیں ۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار کامران خان نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے
انٹرویو کا یہ نتیجہ نکالا کہ معاملات کہیں اور سے چلائے جارہے ہیں سر اور جسم عثمان بزدار کا ہے لیکن پنجاب کی بیورو کریسی میں ہلچل کہیں اور سے مچائی جاتی ہے ۔ سینئر صحافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں لکھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے سوال پوچھا گیا کہ سی سی پی او عمر شیخ نے متاثرہ خاتون سے متعلق بیان دیا کہ اکیلی عورت رات گھر جانے کیلئے نکلی تو پیٹرول بھی نہیں دیکھا ، سفر کا راستہ تبدیل ہو سکتا تھا لیکن غیر ذمہ داری برتی ہے ، تین بار سوال دہرانے کے باوجود وزیراعلی پنجاب نے جواب نہیں دیا ۔ وزیراعلی عثمان بزدار انتہائی سادہ انسان ہیں سوال گندم اور جواب چنا کی صورت میں ملتا ہے ۔