کراچی (این این آئی)کراچی سندھ ہائیکورٹ نے وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت کرنے کے باوجود مسائل حل نہیں ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ سندھ ہائیکورٹ میںوزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت کرنے کے باوجود مسائل حل نہیں ہونے کے خلاف
درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ میں نے جو شکایات سٹیزن پورٹل پر ان کی تفصیلات لے کر آیا ہوں،200 سے زائد شکایات کی ہیں مگر مقررہ وقت پر جواب نہیں دیا گیا وزیراعظم عمران خان نے عوام کے مسائل کی فوری حل کے لیے سٹیزن پورٹل قائم کیا،دعوی کیا گیا 20 سے 41 روز میں ہر قسم کی شکایت دور کردی جائے گی۔مقررہ وقت گزرنے کے باوجود کسی ادارے کی طرف سے جواب تک نہیں دیا جاتا جب عوام کے مسائل حل ہی نہیں کرنے تو پاکستان سٹیزن پورٹل کیوں بنایا گیا جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کے شکایات کی تفصیلات بیان حلفی کے ساتھ جمع کرائیں، ایسے تو کوئی بھی ہائیکورٹ آسکتا ہے عدالت نے درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی، جبکہ درخواست میں وفاقی حکومت اور ڈائریکٹر آئی ٹی بورڈ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔