لاہور (آن لائن) تین روز قبل ہونے والے لاہور سیالکوٹ موٹر وے افسوس ناک واقعہ کے بعد وہاں سے گزرنے والے شہریوں کی بڑی تعداد اپنی گاڑیاں روک روک کر جائے وقوعہ کا جائزہ لینے لگی، جس سے جائے وقوعہ پر شواہد کے ضائع ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں جبکہ دوسری طرف جائے وقوعہ پر
تعینات پولیس بھی شہریوں کو وہاں اکٹھا ہونے سے روکنے میں ناکام رہی ہے، اس حوالے سے آئی جی پولیس پنجاب انعام غنی نے نوٹس لیتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جائے وقوعہ پر شواہد کو محفوظ رکھنے کے لئے شہری وہاں پر نہ جائیں اور وہاں رکنے کی بجائے اپنی منزل کی طرف رواں دواں رہیں۔