اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

موٹر وے سانحہ، مجرمان انسان نہیں جانور ہیں، انہیں نامرد بنانے کا بل اسمبلی سے منظور کراکر دکھائوں گا،فیصل واوڈاکا دعویٰ

datetime 12  ستمبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہاہے کہ مجرمان انسان نہیں جانور ہیں، انہیں نامرد بنانے کا بل اسمبلی سے منظور کراکر دکھائوں گا، مجرموں کو سزائیں دیں گے تو ہی ڈر پیدا ہوگا، درندہ صفت انسانوں کیلئے پھانسی کا قانون ہونا چاہیے۔ جو ہیومن رائٹس کے چیمپئن بنتے ہیں انکے ساتھ اس طرح کے واقعات ہوں تو پھر ان سے پوچھوں گا،پولیس اس کیس پر صحیح

سے کام کر رہی ہے۔جمعہ کووفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کراچی کے علاقے عیسی نگری میں ننھی مروہ کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ہر طرح کے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میںکہا کہ مروہ کیساتھ جو واقعہ پیش آیا وہ بہت تکلیف دہ ہے، مروہ کے والد اور داداکہہ رہے ہیں ہماری بیٹی چلی گئی باقی کو بچالیں۔انہوں نے بتایا کہ 17 لوگوں کاڈی این اے ٹیسٹ لیا گیا ،ایک آدمی کو پکڑا گیا ہے، جولوگ خواتین سے شرمناک کام کررہے ہیں وہ انسان نہیں جانورہیں، بچی کو جس طرح مارا گیا ایسے تو جانور کو بھی نہیں ماراجاتا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسے مجرموں کو نامرد بنانے کی سزا کے قانون کو اسمبلی سے منظورکراکر دکھائوں گا، میں نے ایسے مجرموں کیلئے سرعام پھانسی کی بات اٹھائی ہے، قانون بننے کے بعد عدالت میں 2ہفتے میں فیصلہ ہوناچاہیے ، مجرم کو اپیل کیلئے بھی صرف2ہفتے ملنے چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ایسا قانون بنانا ہے کہ کیس کا فیصلہ ایک ماہ کے اندر ہی ہو، رات اوردن دیہاڑیایسے گھنانے واقعات پیش آرہے ہیں، میری وزیراعظم سے اس حوالے پرتفصیل سے بات ہوئی ہے۔فیصل واوڈ نے کہا کہ جوان بچی کو بلیک میل کرکے اسے مرنے پر مجبور کیا جاتا ہے، مروہ میری ، بلاول بھٹو،شاہدخاقان کی بھی بیٹی کی طرح ہے، ایسے لوگوں کوشرم آنی چاہئے جوایسے وقت پربھی کردارکشی کی بات کرتے ہیں۔وفاقی وزیر آبی وسائل نے کہاکہ

تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں سے بھی کہتاہوں خداراکھڑے ہوں، خواتین ہماری مائیں ہیں ،ہم توان کے پیروں تلے جنت مانگتے ہیں، ہمارامذہب کسی پرالزام تراشی کی اجازت نہیں دیتا، مجرموں کو سخت سزائیں دیں گے تو ہی ڈر پیدا ہوگا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…