جمعرات‬‮ ، 20 فروری‬‮ 2025 

سرکاری ہسپتالوں سمیت 7 اداروں کے ذمہ کروڑوں کے بل واجب الادا، گیس سپلائی معطل کر دی گئی، کئی آپریشن متاثر

datetime 12  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ حکومت کے سات اداروں کے 4کروڑ روپے گیس بل کی عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع کر دئیے ہیں جس کے بعد صوبائی حکومت نے کنکشن بحالی کے لئے اعلیٰ پیمانے پر رابطہ کیا ہے۔ جن اداروں کے گیس منقطع کی گئی ہے

ان میں 5 ہسپتال بھی شامل ہیں اور گیس نہ ہونے سے ہسپتالوں میں پڑے مریضوں کی حالت غیر ہوگئی اور کئی آپریشن بھی متاثر ہوئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سات اداروں کے ذمہ کمپنی کے 15کروڑ روپے کے واجبات تھے اور کئی دنوں سے نوٹسزبھی بھجوائے ہیں لیکن حکومت گیس بل کی ادائیگی میں کوتاہی برتتی رہی ہے۔ جن اداروں کے گیس سپلائی منقطع کی گئی ہے ان میں ٹراما سینٹر ایکسیڈنٹ ایمرجنسی سول ہسپتال ہے جس کے ذمے گیس کے 2کروڑ 78لاکھ 28ہزار روپے بل تھا۔ سندھ گورنمنٹ ہسپتال پلاٹ ون برمخالف یو پی بس سٹاپ ہے جس کے ذمہ 20لاکھ روپے سے زائد کا بل تھا۔ عبدالمجید سندھ حکومت ہسپتال کی گیس منقطع کی گئی جس کے ذمہ 26لاکھ 53ہزار سے زائد کا بل تھا۔ سول سرجن سروسز ہسپتال ایم اے جناح سندھ کے ذمے 34لاکھ کا بل تھا جو ادا نہیں ہوا ہے۔ سندھ حکومت کا 100بستروں پر محیط ہسپتال لیاقت آباد بلاک ون کے ذمے 22لاکھ گیس کا بل تھا۔ آئی سی یو ٹراما سینٹر کارڈیک ایمرجنسی کورنگی ہسپتال کا گیس کنکشن بھی منقطع ہے اس کے ذإے 33لاکھ کا بل تھا جبکہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ حکومت سندھ کے ذمے 54لاکھ روپے کا بل تھاعدم ادائیگی پر کنکشن منقطع کر دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…